بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو رواں سال محاذِ جنگ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 31 سرمچاروں کی تفصیلات جاری کردیے ۔
ترجمان کے مطابق 13 نومبر، یومِ شہدائے بلوچستان، تاریخِ مزاحمت کا وہ روشن اور عہد ساز دن ہے جو ہمیں ان عظیم فرزندوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی آزادی، قومی بقاء اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج کا دن اس تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے شہدا کے خون سے کسی قسم کی غداری نہیں کریں گے اور ان کے متعین کردہ راستے پر گامزن رہ کر اپنی منزل حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی آج یومِ شہدائے بلوچستان کی تاریخی مناسبت سے مختلف محاذوں، حساس عسکری کارروائیوں، جھڑپوں، دشمن کی بمباری اور ناگہانی حادثات میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 31 جانباز سرمچاروں کی تفصیلات باضابطہ طور پر پیش کر رہی ہے۔ ان شہدا میں کئی ایسے اہم سرمچار شامل ہیں جو تنظیم کے انتہائی حساس اور خفیہ مشنز کی تکمیل میں براہِ راست برسرِ پیکار رہے اور اپنے اہداف کو کامیابی سے سر کیا۔ تنظیمی نظم و ضبط اور جنگی حکمتِ عملی کے بنیادی تقاضوں کے پیشِ نظر متعلقہ مشنز کی تکمیل اور اہداف کے سو فیصد حصول تک ان کی شہادت کی تفصیلات کو عارضی طور پر صیغہ راز میں رکھا گیا تھا، تاکہ ہمارے ان اہم مشنز کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ آج جب وہ تمام مشنز کامیابی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، تو ان تمام جانباز سرمچاروں کو قومی تاریخ کا حصہ بنا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تمام شہدا بلوچ قومی آزادی کی اس منظم جنگ کے وہ ناگزیر اور خاموش ستون تھے جنہوں نے کسی ذاتی نام و نمود کی خواہش کے بغیر، انتہائی خلوص، عزمِ آہنین اور مکمل رازداری کے ساتھ دشمن کی بنیادوں کو ہلانے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجگور محاذ (جنوری 2026): اس محاذ پر دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریاض عرف ریحان، اسلام مراد عرف شعیب، عمر بلوچ عرف جیئند، انور عرف سوبین، نور خان عرف میرین اور اجمل عرف فاضل شہید ہوئے۔
بیان میں کہاگیا کہ قلات اور شور پارود محاذ (جنوری تا جون 2026): جنوری 2026 کو قلات کے محاذ پر دشمن کے ڈرون حملے میں سنگت عبدالرشید شاہوانی عرف حامد اور سنگت فہد شاہوانی عرف قاضی شہید ہوگئے۔ جبکہ قلات کے شور پارود کے محاذ پر دشمن کے ایک اور ڈرون حملے میں سنگت شاہ داد عرف سعد اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ اور نوشکی محاذ (جون تا جولائی 2026): مستونگ کے محاذ پر جون 2026 میں ایک اہم مشن کی تیاری کے دوران حادثاتی دھماکے میں سنگت عبداللہ کبیر لہڑی عرف جاوید، محمد نواز شاہوانی عرف منان، حسن ضیاء شاہوانی عرف نودان اور ندیم بنگلزئی عرف ساچان شہید ہوگئے۔ جولائی 2026 کو حادثاتی دھماکے کے دوران نوشکی کے محاذ پر سنگت عامر ساسولی عرف دودا اور شعیب ساسولی عرف سرتاج شہید ہوگئے، جبکہ جون 2026 کو شہزاد بادینی عرف ذاکر نوشکی کے محاذ پر شہید ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مستونگ محاذ (ستمبر 2026): مستونگ کے محاذ پر ستمبر 2026 کو تنظیمی سفر کے دوران روڈ حادثے میں سنگت دین محمد عرف شاہ فہد شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ دالبندین محاذ (اگست 2026): اس محاذ پر اگست 2026 میں قابض دشمن کے ساتھ براہِ راست اور شدید جھڑپوں کے دوران سنگت ریاض احمد زہری عرف قاضی باسط اور سنگت گل حسن عرف سالار نے شجاعت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اورناچ محاذ (مارچ 2026): اس محاذ پر مارچ 2026 کو طویل جدوجہد کے دوران سنگت راشد عرف راہشون بیماری کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے اور شہادت کا رتبہ پایا۔
تنظیم کے مطابق گوادر محاذ (مئی 2025): مئی 2025 کو گوادر کے محاذ پر ایک حساس کارروائی کے دوران سنگت شاہجہان بلوچ عرف دلمراد عرف نوروز اور سنگت شہزاد بلوچ عرف حمل شہید ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ محاذ (رواں سال): اس محاذ پر دشمن کے جنگی طیاروں کی بمباری اور فضائی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے سنگت حضور بخش محمد حسنی عرف عید محمد، حافظ نعمت اللہ عرف میرین، حافظ بہاول ندیم عرف اسامہ، فاروق مینگل عرف آصف، محمد عمر عرف مشمار اور نصیر جتک عرف پرویز نے جامِ شہادت نوش کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اورماڑہ محاذ (جون 2026): جون 2026 کو اورماڑہ کے محاذ پر ایک اہم مشن کی تکمیل کے دوران حادثاتی دھماکے میں سنگت راجہ عرف شہداد شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بولان محاذ (مئی 2025): گذشتہ سال بولان محاذ پر دشمن کے خلاف برسرِ پیکار رہتے ہوئے سنگت عباس کرد عرف کاشف اور سنگت لعل جان مری عرف یاسین نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آخر میں بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی یومِ شہدا کے اس مقدس اور تاریخی موقع پر تمام شہدا کو خراجِ عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے، اور یہ دوٹوک عزم دہراتی ہے کہ ہمارے شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کے اس مقدس مشن کو، جو ایک آزاد، خودمختار اور خوشحال بلوچستان کی تشکیل سے عبارت ہے، ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔ قابض ریاست کے ہر طرح کے ریاستی جبر، فوجی جارحیت اور نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کا جواب فولادی عزم اور منظم مسلح مزاحمت سے دیا جائے گا، اور شہدا کے لہو کا ہر ایک قطرہ اس خطے سے دشمن کے مکمل انخلاء اور آزادی کا آخری پروانہ بنے گا۔