بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بل نگور سے 2 افراد کی لاشیں پیر کی شب پاکستانی فوج نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو دشت بل نگور کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ہلاک کیا گیا۔ بعدازاں ان کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج ماضی میں بھی اس طرح لاشیں ہسپتال منتقل کرتی رہی ہے جن کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوتی رہی ہیں جنہیں یا تو دوران حراست شدیدتشدد سے ماورائے عدالت قتل کیاگیایا انہیں باہر لے جاکر جعلی مقابلوں میں قتل کرکے انہیں بلوچ آزادی پسندمسلح تنظیموں کے کارکن ظاہر کرتے رہے ہیں تاہم اب تک تربت ٹیچنگ ہسپتال میں منقتل کی گئیں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔