قلات میں پاکستانی فوج پر بم حملہ، دھماکے سے گاڑی تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرجان میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی شدید اطلاعات ہیں، تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے آزادانہ یا سرکاری سطح پر حتمی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے کاروانوں اور چوکیوں کو نشانہ بناتی رہی ہیں، تاہم اس تازہ ترین دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Share This Article