بلوچستان کے علاقے تربت اور تمپ میں گذشتہ رات اور آج اتوار کی صبح پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے دازن میں واٹر سپلائی کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
لاش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ شب تربت کے نواحی علاقے دیات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔
دونوں واقعات سے متعلق مزید تفصیلات اور قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔