ضلع کیچ: کلاتک میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، ایک نوجوان ہلاک ،دو خواتین زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے ڈبک، یونین کونسل کلاتک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر رضاشاہ نامی ایک نوجوان کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ سےمذکورہ نوجوان رضا شاہ ولد غلام شاہ ہلاک جبکہ اس کی دادی زخمی ہوگئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پانچ نامعلوم مسلح افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر گھر میں داخل ہوئے اور مذکورہ نوجوان رضا شاہ ولد غلام شاہ ساکن نیو دیہات کو لے جانے کی کوشش کی۔

اس دوران مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضا موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ اسے بچانے کی کوشش میں اس کی دادی نور بی بی زوجہ سعد کے ہاتھ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ڈبک کی رہائشی ذراتون زوجہ غلام شاہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔ واقعے کے محرکات اور مسلح افراد کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

Share This Article