ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا اور چاغی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چاغی میں ایک حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچھی کینال 12نمبر شاخ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچادی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب چاغی میں مین بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

چاغی پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص اور ایک زخمی کا تعلق چاغی سے ہے، جبکہ دوسرے زخمی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔

مزید کاتحقیقات پولیس کررہی ہے۔

Share This Article