اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق آرمی چیف اور اپوزیشن رہنما گاڈی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے جا رہے ہیں، یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورتوں میں حزبِ اختلاف کے اتحاد کے رہنما کو حکومت بنانے کے لیے سب سے زیادہ حمایت اور جماعتوں کی سفارشات حاصل ہوئیں۔
اسرائیلی صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر نے یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔‘
بیان کے مطابق، حکومت سازی کا باضابطہ مینڈیٹ اتوار کو یروشلم میں صدارتی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی ایک سرکاری تقریب میں آئزنکوٹ کو دیا جائے گا۔
اسرائیل میں حالیہ انتخابات میں کوئی بھی اتحاد حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔
بنیامن نیتن یاہو کے اتحاد نے کنیسٹ کی 120 میں سے 53 نشستیں حاصل کیں، جبکہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے 48 نشستیں اور عرب جماعتوں نے 19 نشستیں جیتیں۔