دکی میں کوئلہ کان حادثے میں کانکن ہلاک،پنجگور نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ہلاک ہوگیا جبکہ پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

دکی میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ہلاک جبکہ ان کا بڑا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے کے باعث محیب اللہ کمال خیل ناصر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حادثے میں ان کا بڑا بھائی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے محیب اللہ پیر محمد کمال خیل ناصر کے فرزند اور نجیب اللہ و سمیع اللہ کے بھائی تھے۔

دوسری جانب پنجگور میں بالگتر کے علاقے ھنگول سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گوارگو پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Share This Article