کچھی:بھاگ میں سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے سٹی پولیس تھانے پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سکیورٹی مزید سخت کر دی۔

واقعے کے بعد شہر اور گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article