بلوچستان کے علاقے خاران اور تمپ سے 2 افراد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
خاران سے اطلاعات ہیں زردیں کوٹی کے مقام پر ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق خاران کے علاقے سے ایک نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاران میں زردین کوٹی کے قریب وڈو نالے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب تمپ کے علاقے ملک آباد میں زبیدہ جلال روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت عثمان ولد یار محمد (عرف دوشمبے) ساکن کلگ تگران سے کی گئی ہے۔
کہا جارہا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے والد یار محمد عرف دوشمبے نے ایک ہفتے قبل تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے سلمان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلمان کے کسی قول و فعل کا زمہ دار نہیں ہے۔
تاہم آج ملک آباد میں ملنے والی لاش کی شناخت سلمان کے بھائی اور یار محمد عرف دوشمبے کے بیٹے عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول عثمان کی گمشدگی یا ان کے قتل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔