بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے 2نوجوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیرہ مرا دجمالی سے نامعلوم مسلح افراد 2 نوجواں کو اغواءکرکے لے گئے ۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی کینال کے قریب سے ضمیر احمد اور لعل حسین زمینوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد انہیں اغواءکرکے لے گئے۔
گذشتہ تین روز کے دوران اغواءہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئیں۔
تین روز قبل چھتر کے علاقے سے دو افراد کو اغواءکیا گیا تھا جو تعمیراتی کام کررہے تھے۔