وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، جبری لاپتہ ظفر بلوچ کی بھائی کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6405ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں جبری لاپتہ ظفر بلوچ کی بہن ثناء بلوچ نے شرکت کرکے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کیں۔

ثناء بلوچ کے مطابق ان کے بھائی ظفر بلوچ کو 16 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے کرانی روڑ سے سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے اپنے بھائی کی عدم بازیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے ثناء بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر ظفر بلوچ کی جبری گمشدگی کا کیس متعلقہ کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور ان کی بازیابی کے لیے ہر ممکن قانونی و آئینی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ ظفر بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں ملکی قوانین کے مطابق عدالت میں پیش کرکے شفاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی بھی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر حراست میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ متعلقہ حکام ظفر بلوچ کے اہلخانہ کو ان کی سلامتی اور موجودگی کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں۔

Share This Article