بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں بلوچ آزادی پسندوں کی بڑی تعداد میں داخل ہوئے ۔ جہاں سرکاری عمارتوں سمیت پورے شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آرجی ) نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے حاجی شہر پر ایک منظم، مربوط اور ہمہ جہتی گوریلا کاروائی کا آغاز کیا۔ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سرمچاروں نے مستحکم پوزیشنیں سنبھال کر بیک وقت اپنے اپنے طے شدہ اہداف پر حملہ کرکے پورے شہر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
تنظیم کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سرمچاروں نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے اسنیپ چیکنگ کا عمل شروع کیا۔
اس دوران سرمچاروں کے ایک دستے نے پولیس تھانے کو مکمل اپنے قبضے میں لے کر بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا، پولیس اہلکاروں نے ماضی کی طرح پھر سے بھگ گئے۔
دریں اثناء سرمچاروں نے ایری شہر پر حملہ کرکے کامیابی سے اس پر کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں موجود تمام سرکاری عمارتوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہمارے سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔