بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میںآرسی ڈی قومی شاہراہ (N-25) پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ہدف بنا کر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہراہ سے گزرنے والے فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے جدید اسلحے سے شدید اور براہِ راست فائرنگ کی۔
حملے میں ایک ملٹری ٹرک سمیت متعدد عسکری گاڑیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں اور شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ میں لے کر ناکہ بندیاں سخت کر دی ہیں، جبکہ شاہراہ پر آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔
حملے کے تفصیلی جانی و مالی نقصانات اور حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے مزید تفصیلا ت کا انتظار ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔