حوثیوں کا یمن تنازع میں مداخلت کی صورت میں امریکا کو سخت انتباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ نے اگریمن تنازعے میں سعودی عرب کی حمایت کے لیے مداخلت کی یا آبنائے باب المندب کو کھولنے کی کوشش کی تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یمن کے حوثی باغیوں کے ایک فوجی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یمن کے تنازعے میں سعودی عرب کی حمایت کے لیے مداخلت کی یا آبنائے باب المندب کو کھولنے کی کوشش کی تو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عبدالمحمد الثور نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر امریکہ اپنے بحری بیڑے کے ذریعے فوجی مداخلت کی جرات کرتا ہے یا باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ان کے اور کسی بھی دوسرے فریق کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس پر لڑیں گے۔‘

ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک نے حال ہی میں اس تنگ بحری گزرگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو بحیرہ احمر کا راستہ ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف امریکہ اور بین الاقوامی برادری سے فوجی مدد طلب کی ہے۔

حوثیوں کی جانب سے باب المندب کی ناکہ بندی نے دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article