تربت: کسٹم ناکے پر مسلح افراد کا چھاپہ، فوج کی تحویل میں لاش ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح پیشرفت اور لاش برآمدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک جانب M-8 شاہراہ پر قائم کسٹم ناکے پر مسلح افراد کی آمد کی اطلاع ہے تو دوسری جانب پاکستانی فوج کی تحویل سے ایک نوجوان کی لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تربت میں M-8 شاہراہ پر جوسک کے مقام پر قائم کسٹم ناکے پر دو نامعلوم مسلح افراد اچانک نمودار ہوئے۔ مسلح افراد نے ناکے پر موجود کسٹم اہلکاروں کو تنبیہ کی اور بعد ازاں روانہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد جاتے ہوئے کسٹم ناکے پر موجود ایک پرائیویٹ شخص کی ‘ایگزیو’ (Axio) گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے حوالے سے کسٹم حکام کا باضابطہ موقف اور مزید تفاصیل سامنے آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب، ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے ہسپتال میں ایک شخص کی لاش منتقل کی گئی ہے۔

ہسپتال ذرائع نے مقتول کی شناخت چاکر ولد مراد جان، سکنہ کولواہی بازار آپسر (تربت) کے نام سے کی ہے۔

نوجوان کی موت کے اسباب اور دیگر تفاصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پہلے سے جبری لاپتہ ہوگی جسے ماضی کی طرح دوران حراست ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article