کوئٹہ : بی وائی سی کے اسیر رہنما گل زادی بلوچ کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو ئٹہ غلام قادر شاہ بخاری نے بہنوئی کے مقدمہ قتل میں نامزد بلو چ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) کے رہنما گل زادی کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ گل زادی دختر نبی دادساتکزئی ،گنج بی بی زوجہ محمد اعظم دختر نبی داد ،آغا محمد اور عبدالودود پسران نبی داد کے خلا ف محمد پرویز کھوکھر ولد محمد عثمان ساکن مکرا نی وارڈ مچھ نے سال 2022 میں پو لیس تھانہ صدر مچھ میں مقدمہ نمبر 51/22دائر کیا تھا ۔

مدعی مقدمہ نے مذکورہ ملزمان پر اپنے بھا ئی محمد اعظم ولد محمد عثمان کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔

مذکورہ مقدمہ کافیصلہ گزشتہ سما عت پر فریقین کے وکلا ءکی جا نب سے دلائل مکمل ہو نے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا جسے پیر کے روز سنا دیا گیا۔

فیصلہ کے مطابق ملزمہ گل زادی کوزیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی حد تک مقدمہ کو سردخانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

ملزمہ کی جا نب سے کیس کی پیروی محمد شعیب مینگل ایڈووکیٹ نے کی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article