وکیل عمران کلمتی کی رہائش گاہ پر چھاپہ آئینی حقوق اور گھروں کے تقدس پر حملہ ہے، بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے صدیق گوٹھ، ملیر کراچی میں ایڈووکیٹ محمد عمران کلمتی کی رہائش گاہ پر رات تقریباً 1:00 بجے رینجرز، پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار دو سے تین گھنٹے تک گھر میں کارروائی کرتے رہے۔ رات کی تاریکی میں کسی شہری کے گھر پر اس طرح دھاوا بولنا محض ایک گھر کی حدود پامال کرنا نہیں بلکہ آئین، قانون، شہری آزادیوں اور انسانی وقار کو کھلے عام روندنے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایڈووکیٹ محمد عمران کلمتی اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی شہریوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں، وکلا اور سیاسی و سماجی کارکنوں کی ہراسانی، ریاستی اداروں کی جانب سے اختیارات کے غیر آئینی استعمال اور خوف کے ذریعے آوازیں دبانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں ایسے غیر قانونی اقدامات کو شہری آزادیوں، قانونی تحفظ اور انسانی حقوق کے خلاف سمجھتے ہوئے ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article