ژوب سے افغان شہری کی لاش برآمد، دالبندین میں نوجوان کی مبینہ خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب اور چاغی (دالبندین) سے لاش ملنے اور مبینہ خودکشی کے دو الگ الگ واقعات سامنے آئے ہیں، جن پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ژوب پولیس کے مطابق دانا سر کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں متوفی کی شناخت خان بہادر ولد جمعہ خان، سکنہ افغانستان، کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات اور واقعے کا پس منظر تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے، تا ہم واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی مراحل جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع چاغی کے اہم شہر دالبندین کے رہائشی سلطان ولد حمید اللہ پنجوزئی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق متوفی مقامی کونسلر سردار سرفراز پنجوزئی کا بھتیجا ہے۔

ہسپتال میں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خودکشی کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article