جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل جدوجہد،کوئٹہ میں وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ 6351ویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران کامریڈ منظور بلوچ، بجار خان اور سوریش بگٹی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کر کے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں اور لاپتہ افراد کا ماورائے عدالت قتل آئینِ پاکستان، ملکی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے بجائے قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article