بلوچ تحریک آزادی کی حمایت پر ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان میں جاری تحریک آزادی اور آزاد ی پسند قوتوں کی حمایت کی پاداش میں ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض گرفتار لیا گیا ہے ۔

ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کے تناظر میں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض نے چند روز قبل کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورت حال اور اس کے تاریخی عوامل پر گفتگو کی تھی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے آئندہ پرتشدد واقعات کی صورت میں مستونگ میں باغات کو بلڈوز کرنے کے بیان کی بھی مذمت کی تھی۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسلح جنگجو دہشت گرد نہیں بلکہ بلوچستان کی جنگِ آزادی کے سپاہی اور گوریلا جنگجو ہیں، جو اپنی قومی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ فیض کی مکمل کانفرنس درج ذیل لنک پر کلک کرکے ملاحظہ کیا جاسکتاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچوں کو ریاستِ قلات کا الحاق واپس چاہیے، کیونکہ ان کے مطابق قلات کا الحاق بلوچوں کی مرضی کے بغیر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا جو قلات کا الحاق ہماری مرضی کے بغیر ہوا ہے، ہم نے وہ واپس لینا ہے ہمیں وہ ہر حال میں چاہیے، یہ ہماری سرزمین چاہیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم مقدمے میں عائد دفعات اور گرفتاری کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

خیال رہےملک فیض محمد یوسفزئی (دہوار) بلوچستان کی ابتدائی سیاسی و قومی تحریک کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ میر عبدالعزیز کرد، میر یوسف عزیز مگسی اور دیگر بلوچ رہنماؤں کے ہمراہ انجمن اتحاد بلوچان کی سیاسی جدوجہد میں شامل رہے، جس نے بلوچستان میں سیاسی اصلاحات، بلوچ علاقوں کے اتحاد اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ بعد ازاں وہ قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں بھی شامل رہے اور بلوچ سیاسی شعور کو منظم کرنے میں کردار ادا کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article