مستونگ میں مسلح جھڑپ کے دوران باغ کا ٹھیکیدارہلاک، حب میں فوج کی این ایل سی گاڑی پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور حب میں فائرنگ کے تبادلے اور بم دھماکے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ شریف آباد میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان اچانک شدید جھڑپ شروع ہو گئی، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، فائرنگ کی زد میں آ کر انگور کے باغ کا ایک ٹھیکیدار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول کا تعلق ضلع پشین سے تھا۔

دوسری جانب، حب میں گلف ہوٹل کے قریب پاکستان آرمی کی زیرِ انتظام تجارتی اور لاجسٹکس کمپنی ‘نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن’ (NLC) کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم (IED) سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article