سیکیورٹی خدشات: جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی معطل رہے گی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے پاکستانی فوج اور دیگرسیکورٹی فورسز پر پے در پے جاری مہلک حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی نہیں چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس (ریفنڈ)کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ہی منسوخ کر دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں نے ٹرین سروس کی بار بار معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ٹرینیں منسوخ کیے جانے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوتے ہیں اور انہیں مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرین سروس کو بلا تعطل بحال رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article