مستونگ میں مہلک حملے کے دوران قابض فوج کے 13 اہلکار ہلاک کیئے گئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں مستونگ میں مہلک حملے کے دوران پاکستانی فوج کے 13 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے تباہ کردیا، جبکہ ایک اور بکتر بند گاڑی اور دیگر گاڑیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ اس شدید حملے میں قابض فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بی ایل اے کا اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ اس کارروائی میں شامل تھا۔

دریں اثناء، آج تربت کے علاقے حیرآباد میں سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے اور سیکورٹی کے لیئے موجود اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی، قلات، خاران، واشک، زہری اور چاغی میں بھی مزید 8 مختلف کارروائیاں سرانجام دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی تمام مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ان کارروائیوں کی مکمل تفصیلات بی ایل اے کے آنے والے ہفتہ وار بیان میں جاری کی جائیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article