سوراب میں مبینہ جیٹ بمباری کی فوری تحقیقات کی جائے، کامران مرتضیٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سو راب کے علاقے گدر میں جیٹ طیاروں کی مبینہ بمباری کے نتیجے میں 8 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش اور افسوس ہے ۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر شہری آبادی پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ہے تو یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، حکومت فوری طور پر واقعے کا نوٹس لے اور حقائق عوام کے سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آپریشن کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بننے سے بچانے کے لیے موثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ گدر واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article