یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ڈھاڈر میں صبری پل کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے 8 اگست شام 7:30 ڈھاڈر کے قریب سنی روڈ پر صبری کے مقام میں قائم پل کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی سے دشمن کی لاجسٹک رسد اور نقل و حرکت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ پل قابض پاکستانی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر فوجی رسد نقل و حمل اور آپریشنل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جو اب مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔