وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6321ویں روز میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6321ویں روز میں داخل ہوگیا۔

صحافی اور قبائلی رہنما ٹکری سیف اللہ سرپراہ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے لواحقین کے مطالبات اور ان کی جانب سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے جاری جدوجہد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article