بحرہ بلوچ میں گولہ باری کی مشق کے پیش نظر ضلع گوادر کے ماہی گیروں کوسمندر میں جانے سے گریزکی ہدایت کی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر فشریز گوادر احمد ندیم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں ضلع گوادر کے تمام ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ 09 اگست 2026ء کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سمندر میں مخصوص علاقوں میں گولہ باری کی مشق کی جائے گی۔
محکمہ فشریز بلوچستان کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کی الرٹ نمبر 210/26 مورخہ 07 اگست 2026ء کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ڈائریکٹر فشریز گوادر نے تمام ماہی گیروں، کشتی مالکان اور متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ 09 اگست کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے سمندری میں داخل ہونے اور ماہی گیری سے مکمل طور پر گریز کریں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہدایت ماہی گیروں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔