خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

اس نوٹیفیکیشن کے بعد بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 06 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، جن کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ان انتخابات میں کل 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 08 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کے تحت 06 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 02 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article