بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے دعوے کیے گئے ہیں۔
دالبندین (نوک چاہ) سے رپورٹس بتاتی ہیں کہ آج صبح دالبندین کے علاقے نوک چاہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا، جس میں فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
قلات سے مقامی ذرائع کے مطابق، قالات میں پاکستانی فورسز کی تین بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ ہے کہ حملہ آوروں نے راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس سے فورسز کو نقصان پہنچا ہے۔
مستونگ (کنڈ عمرانی) سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں پاکستانی عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقامی ذرائع نے فورسز کو نقصانات پہنچنے کے دعوے کیے ہیں۔