بلوچستان میں نائٹروجن سے بنی کھاد کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام تخریب کاری کے مقاصد کے لیے استعمال کے خدشے کے پیش نظراٹھایا گیا ہے۔جو بلوچستان میں 15یوم کے لیے نائٹروجینیس کھادوں یعنی نائٹروجن سے بنی کھاد کی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق ’امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں نائٹروجینیس فرٹیلائزرز کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘
حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ نائٹروجینیس فرٹیلائزرز کے دھماکہ خیز مواد کی تیاری اس میں ممکنہ استعمال اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔
حکم نامے کے مطابق نائٹروجینیس فرٹیلائزرز، جن میں یوریا، کیلشیم امونیم نائٹریٹ، امونیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم نائٹریٹ شامل ہیں کی فروخت، خریداری، سپلائی اور تقسیم فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور حکومت بلوچستان اس دوران ان کھادوں کی فروخت، خریداری، سپلائی اور تقسیم کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے ایس او پیز مرتب کرے گی۔
حکم نامے کے مطابق احکامات تک تمام موجودہ سٹاک کا مکمل ریکارڈ اور انوینٹری برقرار رکھنا لازم ہوگا۔