بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے زیرِ اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں نامور بلوچی گلوکار استاد امام بخش مجنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا افتتاح سوسائٹی کے صدر خلیل تگرانی نے شرکاء کو ویلکم کرکے کیا۔
تقریب میں بلوچستان اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر غفور شاد سمیت ادیبوں، دانشوروں، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
خصوصی مہمانوں میں سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی اصغر رند، سابق رکن بلوچستان اسمبلی لالا رشید دشتی، سابق سینیٹر کہدہ اکرم بلوچ اور دیگر سیاسی رہنما بھی شریک ہیں۔
تقریب کے دوران استاد امام بخش مجنوں کی فنی خدمات پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے بعد محفلِ موسیقی کا خصوصی سیشن ہوگا، جہاں ان کے فن اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔