بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے بل نگور سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بل نگور کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر بل نگور پولیس تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مجاہد ولد ذاہد، سکنہ بل کراس بل نگور، کے نام سے کر لی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ موت کی وجوہات کا تعین قانونی کارروائی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔