بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں ہے دوسری جانب کوئٹہ میں ایک نوجوان کو ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
تربت کے علاقے آپسر کے رہائشی 18 سالہ طالبعلم مسلم ولد سردو کو 7 جولائی 2026 کی شام تقریباً 7 بجے تربت کے علاقے جوسک سے پاکستانی خفیہ اداروں (ایم آئی/آئی ایس آئی) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں رات گئے ڈیوٹی سے واپس لوٹتے ہوئے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں یاسین ہسپتال کا ایک نوجوان ملازم حسام الدین رات کے وقت ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ ارباب کرم خان روڈ، مری اسٹریٹ کے قریب مبینہ طور پرنامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے موٹر سائیکل چھین لی۔
ذرائع کے مطابق ملزمان اس کا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حسام الدین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں حسام الدین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔