سبی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سبی کے نواحی علاقے کورٹ باروزئی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت گلزار خان ولد بالاچ خان، سکنہ سنی ضلع کچھی، عبدالوحید ولد عتبار خان، سکنہ سنی ضلع کچھی، اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایک لاش تاحال نامعلوم ہے، جس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں اس وقت سول ہسپتال میں موجود ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article