بلوچستان کے خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر کیا ہے جبکہ بلیدہ سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔
خاران کے علاقے گروک میں قائم فوج کے چیک پوسٹ پر آج صبح مسلح افراد کی جانب سے حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے فورسز کے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لیکر حملہ آور ہوئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے سے کافی دیر تک دھماکوں اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔
دوسری جانب تربت میں سی پیک شاہراہ پر بلیدہ کراس کے نزدیک ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔
سی پیک شاہراہ ایم 8 پر بلیدہ کراس کے قریب برآمد ہونے والی نعش کی شناخت محمد ایوب ولد بیبگر ساکن زامران حال آسکانی بازار آپسر کے نام ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ تربت میں سی پیک شاہراہ پر گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جو معروف کاروباری شخصیت سیٹھ اعجاز علی محمد کے بھتیجے کی تھی۔