بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہاؤس کے قرب و جوار میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس وقت دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ جاری ہے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بلوچ آزادی پسندوں مسلح تنظیموں کی کارروائیوں میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بیشتر علاقوں میں وہ اپنا کنٹرول حاصل کر رہے ہیں اور حکومتی فورسز دھیرے دھیرے دفاعی پوزیشن میں اپنے کیمپوں تک محدود ہوتے جارہے ہیں ۔
اب تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔