پنجگور: پروم سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، شناخت نہ ہوسکیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے پروم سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کی برآمدگی کے بعد متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کی اور میتوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مذکورہ لاشوں کی اکثریت کی شناخت بطور جبری لاپتہ افراد کے ہوئی تھیں جنہیں مختلف اوقات اور مختلف جگہوں سے فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھاجو بعد ازاں ماورائے عدالت قتل ہوئے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article