دودمان کلچرل فورم کے زیراہتمام، بلوچی زبان کے نامور شاعر و لکھاری میا بلوچ کی شاعری کی تازہ کتاب ’پرداچ‘ جلد منظرِ عام پر آئے گی۔
میا بلوچ کی اس سے قبل شائع ہونے والی کتاب ’تئی جدائی کسہ کنت‘ کو قارئین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
دودمان کلچرل فورم کا بنیادی مقصد بلوچی ادب اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادارہ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ بلوچ لکھاریوں کی کتابیں قارئین تک سستے داموں پہنچیں اور مصنفین پر اشاعت کا کوئی معاشی بوجھ نہ پڑے۔ اسی پالیسی کے تحت اس نئی کتاب کی قیمت صرف 250 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق، اعلان کے پہلے ہی دن کتاب کی 100 سے زائد کاپیاں پیشگی فروخت ہو چکی ہیں۔
کتاب کے حصول کے خواہشمند قارئین اور دکاندار ادارے کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں: 00447346916900
دودمان کلچرل فورم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو بلوچ ثقافت اور ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف بلوچستان بلکہ بیرونِ ملک بھی ادبی و ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔