بلوچستان کے علاقے دالبندین میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ کوئٹہ اور تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
دالبندین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
دالبندین کے علاقے ڈنو کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ناصر نامی نوجوان کو قتل کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے لئے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر بہ ہوسکا۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامی کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کلی باریزئی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کشمیر ولد حضور بخش عمراورشاہ زیب ولد اورنگزیب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔
اسی طرح تربت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے پیدارک روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیاہے۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔