بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بروری بائی پاس پر واقع ایک غریب بلوچ خاتون کی ذاتی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے ۔
کوئٹہ ولی جیٹ کی رہائشی خاتون ساجدہ نے الزام عائد کیا کہ بروری بائی پاس پر واقع میری زمین پر لعل خان بگٹی، ہزار خان بگٹی، شوکت بگٹی، برکت بگٹی نے قبضہ کر رکھا ہے زمین کے تمام قانونی دستاویزات موجود اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود مجھے دھونس دھمکیوں کے ذریعے مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت اپنی جائیداد سے دستبردار نہیں ہوں گی۔ میں حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اگر زمین کا قبضہ ختم نہ کیا گیا تو اپنے بچوں سمیت خود سوزی کروں گی جس کی تمام تر ذمہ داری اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زمین واقعہ بروری بائی پاس 2400 فٹ میں سے صرف 1200 فٹ یعنی آدھی زمین ان پر فروخت کی جبکہ مذکورہ افراد نے 1200 کی بجائے کل 2400اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے تمام تر ثبوت میرے پاس موجود ہے۔ اس حوالے سے کیس زیر سماعت ہے۔
خاتون ساجدہ کا کہنا تھا کہ اب مذکورہ اشخاص مجھے ڈرا دھمکا رہے ہیں کہ زمین سے دستبردار ہوجائیں زمین پر قبضے کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھانے اور کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں اس حوالے سے انصاف کے لئے تمام دروازے کھٹکٹھائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میری زمین مذکورہ اشخاص سے میری زمین واگزار کرایا جائے بصورت دیگر میں اپنے بچوں کے ہمراہ خود سوزی کروں گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔