سبی میں مسلح افراد کی ناکہ بندی و فورسز کے ساتھ جھڑپیں،بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے معدنیات لے جانے والے گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ضلع سبی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب حاجی شہر تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے والی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اس دوران مسلح افراد نے شاہراہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے بلوچستان سے معدنیات لے جانے والے دو گاڑیوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں، تاہم ان جھڑپوں میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سبی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب، حاجی شہر تھانے کی حدود میں، کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے والی بلوچ قومی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے شاہراہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بلوچستان سے معدنیات پنجاب منتقل کرنے والی دو بڑی ایل پی جی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا۔

دوستین بلوچ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایف سی نے پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر سرمچاروں اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک شدید جھڑپیں جاری رہیں، اس جھڑپ میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article