بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی سج سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔
پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقہ سوردو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاتم ولد پیرجان ہلاک جبکہ حلیم اور بہروز زخمی ہوگئے۔
لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔
دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی میں بگٹی کالونی سوئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی ۔
پولیس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی۔