خاران میں محکمہ حیوانات کا چوکیدار چاقوؤں کے وار سے قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے خاران میں نامعلوم افراد نے چاقوئوں سے وار کر کے محکمہ حیوانات کے چوکیدار سلیم گھڑی ساز کو قتل کر دیا۔

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس کے بعد مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی اسی خاندان کے دو افراد کو قتل کیا گیا تھا، جس کے باعث علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article