بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کوقتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلیزئی ہلاک جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی۔
پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔