کوئٹہ : شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 4 بچوں کا قتل اور خودکشی ،متعدد سرکاری افسران گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 4 بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے والے معاملہ میں متعدد سرکاری افسران کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کوئٹہ کی وحدت کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 4 بچوں کی جان لے لی۔

واقعے کے بعد ملزم نے بھی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کاواقعہ کی تحقیقات کے بعد کہنا ہے کہ وحدت کالونی میں سرکاری ملازم کی اہلیہ اور بچوں سمیت مبینہ قتل و خودکشی کوشش کے معاملہ میں ویڈیو میں نامزد افراد حراست میں لے لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر وحدت کالونی واقعے کی تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے متعدد سرکاری افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں انڈر سیکرٹری آفتاب جَبّل،ڈائریکٹر انڈسٹریز اقبال سربراہ ،سعید مینگل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے کے بعد ، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو حقائق تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ خودکشی سے قبل ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے متوفی آصف علی کے بیان کی روشنی میں دو مشتبہ سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید شواہد، بیانات اور فرانزک شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article