ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص قتل، لواحقین کا روڈ بلاک احتجاج، مستونگ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا ہے ،واقعہ کے بعد لواحقین نے احتجاجاًشاہراہ پر دھرنا اسے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جبکہ مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد مقتول کے ورثاءنے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے نصیب اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

ورثاءنے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے سڑک کے دونوںجانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

دوسری جانب ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک شخص کی نعش درینگڑھ کے علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔

پو لیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علا قے درینگڑھ سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت علی نواز ولد لعل محمد بنگلزئی سکنہ پیرکانو کے نام سے ہوئی ۔

مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article