حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بعض سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس عارضی تکلیف پر ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، شام پانچ بجے تک سگنل بحال ہو جائیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔