بلوچستان کے علاقے پنجگور اور کوہلو میں فائرنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور چیدگی روڈ باب دزک تسپ کے قریب نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے باب دزک تسپ کے قریب ہوٹل پر نامعلوم گاڑی سواروں کی فائرنگ سے نوشاد ولد جمیل احمد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک راہ گیر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب کوہلو کے علاقے گرسنی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا۔
کوہلو کے علاقے گرسنی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔
بارش کے دوران گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت گل باز ولد محمد دین سومرانی مری کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجیب اللہ ولد شیر خان سومرانی مری کے نام سے ہوئی ہے ۔
زخمی اور نعش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔