چمن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دشت نگور سے ایک شخص اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ضلع کیچ کے علاقے دشت نگور سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔

چمن کے روغانی روڈ پر مغرب کی نماز کے وقت روڈ کے کنارے بیٹھے ہوئے نوجوانوں پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے،

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔

​فائرنگ کی زد میں آنے والے افراد میں نور الدین وصال (اردوزی)، جمعہ گل (اردوزی) اور سید علی (خواجیزئی) شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔

​نور الدین موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی زخمیوں کو چمن سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے دشت نگور میں ہفتے کی شام ایک کاروباری شخص کو نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق عقیل اکبر نامی شخص نگور کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منا رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد وہاں پہنچے اور انہیں اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عقیل اکبر کا تعلق دشت نگور سے ہے تاہم وہ تربت میں مقیم ہیں اور کاروباری (لاٹری) سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔

واقعے کے بعد اہل خانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت اور حقائق معلوم کرنے کے لیے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article